جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مچھ سانحہ : لواحقین کا وزیر اعظم کی آمد تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

تدفین نہ کرنے

کوئٹہ : لواحقین نے مچھ میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی تدفین وزیر اعظم کی آمد تک نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مچھ میں جاں بحق 10 افراد کی تدفین التواء کا شکار ہوگئی۔ غم سے نڈھال سانحہ مچھ کے لواحقین نے میتیں کوئٹہ مغربی بائی پاس پر رکھ کر احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مچھ سانحہ : ہزارہ برادری کے افراد نے ایک بار پھر دھرنا دے دیا، مقدمہ درج، کراچی میں مظاہرہ

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم آکر واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کریں اور ہمیں سیکورٹی فراہم کریں۔ میتوں کی تدفین جوڈیشل کمیشن بنانے کے بعد کی جائے گی۔

ایک ہی گھر کے 5 افراد کے جنازوں پر گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بھائی، بیٹا، ماموں کے 2 بیٹے اور خالہ کے بیٹے کو قتل کیا گیا، جن میں 18 برس کا نوجوان اور معمر افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں