جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مداح ہوجائیں تیار! ارطغرل غازی نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

ارطغرل

انقرہ: معروف ترکش ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کے معروف اداکار ارطغرل غازی کے پاکستان آنے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

ترکی کے مقبول ڈرامے ’’دیریلش ارطغرل‘‘ کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں اردو میں ڈب کرکے دکھایا جارہا ہے۔ اس ڈرامے نے پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔

پاکستان میں نہ صرف ڈراما پسند کیا جارہا ہے بلکہ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔ خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اینگن التان دزیاتن (ارطغرل غازی) اور اسرا بلگیچ (حلیمہ سلطان) کے مداحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

پاکستانی اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں، تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا کیونکہ ارطغرل غازی اگلے ماہ تین روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں: ڈرامے ارطغرل غازی کی مخالفت کرنے والے اداکار شان نے اپنا بیان بدل لیا

لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’’فرنٹیئر ورلڈ‘‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق اینگن التان دزیاتن اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے ان کا دورہ تین روز پر مشتمل ہوگا اور وہ 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ اینگن التان کے پاکستانی دورے کو ’’جشن ارطغرل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران اینگن التان کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مختلف تقاریب کے دوران اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ خصوصی سوالات اور جوابی سیشنوں کا انعقاد ہوگا جہاں وہ اسٹیج پر شائقین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں