فیصل آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا تھا، مغرب زادے سبز پاسپورٹ کی عزت پر لیکچر دے رہے ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈکی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔ الیونتھ آور پر پاکستان کیساتھ کوئی چیز شیئر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا عمران خان کی اوقات اسلام آباد کے میئر سے بھی کم سمجھتی ہے : عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر مایوسی ہوئی۔ دنیا بھر سے پاکستان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر طنزیہ ٹویٹ کیا۔ یہ مغرب زادے سبز پاسپورٹ کی عزت پر لیکچر دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چھوٹی سوچ کی عکاسی کی گئی۔ ن لیگ اس سوچ سے باہر نکلے اور قومی سوچ اپنائے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔ ڈرون حملوں پر ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا تھا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ دو بار صدر پیوٹن کا وزیراعظم کو فون آیا۔ پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں اہم کردار ادا کیا۔