جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ اور مہوش دونوں کو اداکاری نہیں آتی، نادیہ خان

کراچی: سینئر اداکار فردوس جمال کے بعد اداکارہ نادیہ خان بھی میدان میں آگئیں، ان کا بھی ماننا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری نہیں آتی۔ اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا بیان بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئیے؛ فردوس جمال

حال ہی میں ایک شو میں انہوں نے شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے سوال کیا کہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اورمہوش حیات ان تینوں کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی، اس سوال کے جواب میں انہوں نے پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کو رکھا جبکہ ماہرہ خان  اور مہوش حیات دونوں کو اداکاری کی فہرست سے خارج کردیا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان اور کہوش حیات میں اداکارانہ صلاحیاتیں نہیں ہیں۔ جبکہ مہوش حیات کی اداکاری پر آج تک کسی نے سوال نہیں اٹھایا، یہ پہلی بار ہے کہ نادیہ خان نے انہیں بھی اداکاری کی فہرست سے خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں