جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سابقہ حکومتوں نے ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ نہیں دی، ہماری اولین ترجیح ہے : وزیر اعظم

ماحولیاتی تبدیلی عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحول سے متعلق تشویش رکھنے والے لوگ عظیم ہیں، سابقہ حکومتوں نے ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ نہیں دی، ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں ساتویں ایشین ریجنل کنزروزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی دینی ذمہ داری ہے، آنے والی نسلوں کے تحفظ کا سوچ کر فیصلے بہت ضروری ہیں ، مستقبل کی نسلوں کا احساس کرکے فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے، سابق حکومتوں نے موحولیاتی تبدیل پر توجہ نہیں دی، قدرتی ماحول کا تحفظ ہماری حکومت اور میری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کردیا

عمران خان نے کہا کہ جب کے پی حکومت ملی تو بریلین ٹری کا منصوبہ شروع کیا، جو مقامی آبادی کو شامل کرنے سے کامیاب ہوا، بلین ٹری منصوبے میں بڑی رکاوٹ ٹمبر مافیا تھا، کے پی میں ٹمبر مافیا کی مخالفت بڑا چیلنج تھا ۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں رہنے والے پاکستان کی خوبصورتی نہیں دیکھ سکتے، خوش قسمت پاکستانی ہوں، پاکستان کے سارے علاقے دیکھ چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارا 10 ارب درختوں کا منصوبہ ہے، پہلی بار کسی حکومت نے ماحولیات کیلئے اتنے بڑے پیمانے پر کام کیا، پاکستان میں گھنے جنگلات، طویل اور خوبصورت پہاڑی سلسلے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کا مضمون نصاب میں شامل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، ماحول سے تشویش رکھنے والے عظیم لوگ ہیں، شہروں کے پھیلنے کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں