جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے: شہباز شریف

شہباز

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی ہے۔

پارٹی اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، قیمتی جانوں کا ضیا ہو رہا ہے معشیت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن جائے گی۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نواز شریف ملکی موجودہ صورت حال پر بہت دکھی ہیں جبکہ ان کے دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے، اس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم پر مشکل وقت ہے میرے سمیت مسلم لیگ ہر رہنما اور کارکن کڑے وقت میں قوم اورملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کاوشیں کریں، قوم کے ایک خادم، ایک رضاکار کے طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے اور اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے۔

متعلقہ خبریں