جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

میجر جنرل آصف غفور کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ

روالپنڈی : میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کے ساتھ میں اپنے دور کے دوران منسلک رہا۔

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ میں انہوں نے میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا میں پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں