جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں حصہ بنالیا، عملی مظاہرہ بھی کریں : شہباز شریف

مقبوضہ کشمیر کو پاکستان

مظفر آباد : شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں حصہ بنایا، عملی مظاہرہ بھی کریں، کشمیریوں کو حق دلوانے کے لیے ہر جائز راستہ اپنانا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی دفاعی سرحدوں کی بنیاد رکھی، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے نیوکلیئر پروگرام کو جاری رکھا۔ نوازشریف نے نیوکلیئر پروگرام کے لیے 5 ارب ڈالر کو ٹھکرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست کا اقدام خطے کا بڑا سانحہ ہے۔ پاکستان نے بھارت کو یک زباں ہو کر بھرپور جواب دیا ہے، مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، مودی مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کا بھی قاتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم کا تحریری حکم جاری

ان کا کہنا تھا کہ مودی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں سکتا ہے۔ مودی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ قوم اس کی آنکھیں نکال کر پھینک دے گی، مودی کے مظالم کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں حصہ بنایا، عملی مظاہرہ بھی کریں۔ کشمیریوں کو حق دلوانے کے لیے ہر جائز راستہ اپنانا ہوگا۔ میں نہیں کہتا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ایٹمی جنگ چھیڑی جائے۔

متعلقہ خبریں