جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

اداروں کو متنازعہ

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اور قومی مفادات کے یکسر منافی ہیں۔ ایسے بیانات ملک دشمن کے بیانیے کا عکاس ہیں۔ پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے 10 ارب روپے اپنے من پسند چینلز کو دیے تھے: فواد چودھری

عثمان بزدار نے اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد خلاف انسانیت فعل ہے۔ تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے۔ خواتین کو بااختیار اور برابر کے حقوق دے کر ایسی معاشرتی برائی کا خاتمہ ممکن ہے۔

 خواتین کی ترقی کےلیئے بنائے گئے محکمے کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیئے لنک پر کلک کریں

انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے مؤثر قانون سازی کی گئی ہے۔ نئے پاکستان کا خواب خواتین پر تشدد کے مکمل خاتمے تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں