جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر طیارہ قبضے میں لے لیا : غلام سرور خان

ملائیشیا نے ہمیں سنے

اسلام آباد : غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث بروقت اقساط ادا نہیں کیں گئیں، ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور طیارہ قبضے میں لے لیا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چوہدری نثار ڈھائی سال سے اپنے حلقے کے لئے حلف نہ اٹھا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں انہیں اسمبلی میں جانا چائیے، اگر نہیں جاتے تو مستعفیٰ ہو جائیں۔ جو کام چوہدری نثار اپنے حلقے میں 35 سالوں میں نہ کرسکے، ہم 35 ماہ سے پہلے کرکے دکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملائشیاء میں پی آئی اے کا طیارہ لیز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ضبط

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ ہم پہلے کہتے تھے کہ پی ڈی ایم سینٹ اور ضمنی دونوں انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پرامن احتجاج کرتے ہیں تو پی ڈی ایم کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے دو طیارے 2015 ن لیگ کی حکومت نے مہنگی لیز پر لئے تھے۔ طیاروں کی لیز جون میں ختم ہوئی۔ کورونا کے باعث بروقت اقساط ادا نہیں کی گئیں۔ طیارے کے حوالے سے برطانیہ کی عدالت میں ہمارا کیس لگا ہوا ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ اچانک ملائیشن عدالت میں کیس کرکے ہمارے طیارے کو روک لیا گیا۔ 22 تاریخ کو برطانیہ اور 24 تاریخ کو کوالالمپور کی عدالت میں ہمارے وکلاء پیش ہوں گے۔ ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور طیارہ قبضے میں لے لیا۔ امید ہے برطانیہ کی عدالت میں ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں