جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

مالی سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

خسارہ

اسلام آباد: مالی سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جون میں درآمدات 14 اشاریہ 66 فیصد کم ہوگئیں اور گزشتہ ماہ درآمدات 3 ارب 71 کروڑ ڈالر اور برآمدات 1ارب 59 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال میں 31ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں مالی سال 2019-20 میں 10 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جون سے جولائی کے دوران تجارتی خسارہ 27.11 فی صد کمی کے ساتھ 23 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

برآمدات 6 اشاریہ 84 فیصد کی کمی کے ساتھ 21 ارب 38 کروڑ ڈالر ہوگئیں، جون جولائی کے دوران درآمدات 18 اشاریہ 61 فیصد کمی کے ساتھ 44 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

‏اعدادو شمار کے مطابق جون میں تجارتی خسارہ 19 اعشاریہ 89 فی صد کم ہوا، جون میں تجارتی خسارہ 2 ارب 12 کروڑ روپے رہ گیا، جون میں برآمدات 6 اعشاریہ 52 فیصد کم ہوئیں اور برآمدات ایک ارب 59 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی

بیورو شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون میں درآمدات 14 اعشاریہ 66 فیصد کم ہوگئیں، جون میں درآمدات 3 ارب 71 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں