اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
ملیکہ بخاری کا اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن ہر شہری کے لیے مشکل تھا، فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: احسان الحق چوہدری اور ڈاکٹر محمد افضل کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا کوئی دباؤ نہیں، چاہتی ہوں بحیثیت وکیل ملک کی خدمت کرتی رہوں۔