جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لاستھ ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم

لاستھ ملنگا کا

لاستھ ملنگا کا کہنا ہے کہ آج میں نے اپنے ٹی 20 کے جوتوں کو 100 فیصد آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر اور یارکر کنگ سے مشہور لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ٹیم بنگلادیش کا دورہ کب کرے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ آج میں نے اپنے ٹی 20 کے جوتوں کو 100 فیصد آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے پورے ٹی20 کیریئر میں مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں گے۔

 

خیال رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں مہندرا سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم کے مینٹر مقرر

انہوں نے سری لنکا کے لیے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی20 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 546 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں