جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ملکہ برطانیہ کو پہلی بار سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی جائیگی

ملکہ

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو اڑسٹھ سال میں پہلی بار ان کی سالگرہ پرتوپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ اکیس پریل کو اپنی 94 ویں سالگرہ منائیں گی، تاہم کوروناوائرس کے پیش نظرانھیں سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی۔

توپوں کی سلامی شاہی خاندان کی جانب سے کسی خاص موقع یا سالگرہ پر پیش کی جاتی ہے۔

ملکہ برطانیہ رواں سال اپنی سالگرہ نجی طور پر منائیں گی جبکہ معمول کے برعکس ان کی سالگرہ کے لیے جون میں عوامی تقریب بھی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ شاہی محل کی جانب سے تاحال تقریب کی منسوخی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں