جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

منشیات اسمگلنگ کیس : رانا ثناء اللہ کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی

منشیات

لاہور: عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے تاریخ رکھ لی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی۔

رانا ثناء اللہ کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ‎اے پی سی ہوئی نہیں اور شیخ رشید کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے لگیں، رانا ثناء اللہ

ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ21 اگست سے 28 اگست تک رانا ثناءاللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔

آج رانا ثناءاللہ کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے کارروائی ہونی تھی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے تاریخ رکھ لی۔

 عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں