جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئیں کئی پابندیاں ختم

پابندیاں ختم

کراچی : پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئیں کئی پابندیاں ختم کردیں ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تمام پارکوں کے کھلنے اور بند ہونے کی وقت کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

پچاس فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پابندی بھی ختم ہوگئی، تمام ہوٹلز بھی آوٹ ڈور ڈائنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر سے لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم

انڈور شادیوں، انڈور ڈائننگ اور سینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

بوفے سروس کی اجازت نہیں دی گئی۔ پچاس فیصد تماشائیوں کو میچ میں جانے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں