جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مقبول نٹ کھٹ اداکارہ بابرہ شریف کی آج 65 ویں سالگرہ

اداکارہ

ماضی کی مقبول نٹ کھٹ اداکارہ بابرہ شریف کی آج 65 ویں سالگرہ ہے، ان کے مداح ، ان کی ادکاری اورفلمائے گئے گانوں کو آج تک نہ بھول پائے۔

معروف اداکارہ بابرہ شریف آج اپنی 65 ویں سالگرہ منارہی ہیں، بابرہ شریف نے 1973 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ہر کردار کو امرکردیا۔

بابرہ شریف نے 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے کرن کہانی سے اداکاری کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

بابرہ شریف نے اپنے 23 سال کے فنی کیرئیر میں پیار کا وعدہ، منزل، حق مہر، خدا اور محبت، سلاخیں، دامن، گریبان اور گھائل سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں جنید جمشید تین برس بعد بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

فلم "میرا نام ہے محبت” میں بہترین اداکاری نے بابرہ شریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، شہنشاہ جذبات محمد علی اورسلطان راہی سمیت بابرہ شریف اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بابرہ شریف نے آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں