جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مقبول آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کرگئے

آسکر

روم: آسکر ایوارڈ یافتہ مقبول میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کرگئے۔

ہالی ووڈ کی مقبول فلموں کے آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے دنیائے فانی سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے کی عمر 91 برس تھی اور وہ روم میں انتقال کرگئے۔

ایننیو مورریکونے 1928 میں روم میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 6 برس کی عمر سے ہی موسیقی لکھنا شروع کی جس کے بعد وہ کبھی نہیں رکے۔

کمپوزر ایننیو مورریکونے نے کچھ ایسی دھنیں بنائیں جو مداحوں کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔

متعلقہ خبریں