جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فورسز کی جلوس پر پیلٹ گن سے فائرنگ، چالیس افراد زخمی

مقبوضہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گن اور آنسو گیس سے فائر کردیئے جس کے نتیجے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، قابض فوج نے محرم الحرام کے جلوس پر پیلٹ گن اور آنس گیس کے شیل برسادیے۔ چھرے لگنے سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند رہے، شرکا نے آزادی اور لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سری نگر کے علاقے ہمدانیا کالونی کے قریب جلوس نکالا جارہا تھا کہ قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اورپیلٹ گن سے فائرنگ کی، زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں روایتی جلوس نکالنے کے خواہاں مسلمانوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد بھارتی حکام نے مذہبی اجتماعات پر پابندی نافذ کردی تھی۔

پاکستان نےمحرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کی شدید مذمت کی، جبکہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تاحال چپ بیٹھی ہے۔

متعلقہ خبریں