جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔

اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔

شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں