جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر : لاک ڈاؤن کو ایک سو پچیس دن گزر چکے، معذور کشمیری شہید کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے سلسلے کو ایک سو پچیس دن گزر گئے۔ بھارتی فوج ذہنی معذور افراد کو بھی قتل کرنے پر اتر آئی، معذور کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سو پچیس دن گزر چکے۔ وادی میں کرفیو نافذ ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

وادی میں شدید سردی کے ساتھ  آمد و رفت کے راستوں پر برف جمی ہے۔ وادی میں سردی سے بچنے کے لیے عوام کے پاس پیسے نہیں۔ ظلم کی انتہا ہے کہ سوکھی لکڑی وادی پہنچنے نہیں دی جارہی ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے ذہنی معذور شخص کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ وادی میں شہادتوں کا سلسلہ نہیں رکا، مگر کشمیری عوام کے حوصلے جوان ہیں۔

متعلقہ خبریں