مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 94 ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن

94 ویں روز مقبوضہ کشمیر

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 94 ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ گئے۔ مسلسل 94 ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں اور دنیا مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش ہے۔ وادی بھر میں تمام مواصلاتی رابطے، انٹرنیٹ سروس اور دیگر طبی سہولیات معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : اکتوبر میں 10 نوجوان قتل، 50 سے زائد خواتین سے زیادتی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میسر ہیں۔ وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں۔