مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو چار ماہ مکمل

مقبوضہ کشمیر چار ماہ

سری نگر : جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو چار ماہ مکمل ہوگئے۔ مظلوم کشمیری آج بھی گھروں میں محصور ہیں. شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو چار ماہ ہوگئے۔ بے گناہ کشمیریوں پر مودی کی بے لگام فوج کے مظالم بدستور جاری ہیں۔

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد اور بے جرم گرفتاریاں تاحال جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ کا اعلان

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ میں بزدل بھارتی فوج نے لاک ڈاؤن کے دوران سات کشمیریوں کو شہید 82 کو زخمی اور 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران تین گھروں کو بھی تباہ کیا ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے باعث مقبوضہ وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔