جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا

موبائل سروس

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل ہوئے تیرہ ماہ تیرہ روز گزر گئے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نےمزیددو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

قابض فوج نے سری نگر کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ غاصب فوج نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔

مظاہروں کو روکنے کے لیے قابض فوج نے سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کرفیو مزید سخت کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں