جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کو بغیر دل کے دفنایا گیا؛ ڈاکٹر کا انکشاف

میراڈونا کو

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے انکشاف کیا کہ معروف لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کو بغیر دل کے دفنایا گیا ہے۔

نیلسن کاسترو نے ’میراڈونا کی صحت، ایک سچی کہانی‘ (“Maradona’s Health: A True Story)کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق فٹبالر کی صحت اور موت کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میراڈونا کے کچھ انتہا پسند مداح تدفین کے بعد ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے

ان کا کہنا تھا کہ میراڈونا کی موت کی تحقیقات کیلئے ان کے دل کا ہونا بہت ضروری تھا اس لیے تدفین سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا دل نکال لیا تھا۔

ڈاکٹر کاسترو نے مزید کہا کہ عام طور پر انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا۔

واضح رہے کہ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں