جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مردان: چمتار پولیس چوکی میں دھماکا، 1 کانسٹیبل شہید، 3 زخمی

مردان

مردان: خیبرپختونخوا میں دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہوگئے، مردان کے تھانہ صدر کی حدود چوکی چمتار میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس سے ایک ہیڈ کانسٹیبل موقع پر شہید اور تین پولیس اہل کار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان کے صدر کے حدود میں زوردار آئی ڈی دھماکا ہوا ہے، چوکی کے مرکزی گیٹ کے سامنے آئی ڈی دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

دھماکے میں 35 سالہ ہیڈ کانسٹیبل مقصود شہید جبکہ تین کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اے ایس آئی سہیل خان ، کانسٹیبل کریم اور فیاض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھارادر / صدر بم دھماکہ : دہشت گردوں کی مالی معاونت ایزی پیسے کے ذریعے ہوتی رہی

ڈی پی او عرفان اللہ خان بھاری پولیس کے ساتھ دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کرائمز سین یونٹ کے اہلکار شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں