جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مردان میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، جوابی فائرنگ سے قاتل بھی مارا گیا

جوابی فائرنگ

مردان : چائلڈ کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے قاتل بھی مارا گیا۔

مردان میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت عدنان اسفندیار کے نام سے ہوئی، مقتول علاقہ طورو جان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان : نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والا قاتل بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا اجرتی قاتل تھا۔

مقتول عدنان عدالت پیشی پر آیا تھا، پولیس نے مقتول اور قاتل کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں