جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قرض لینے پر قائم تحقیقاتی کمیشن نے وزیر اعظم کو جھوٹا ثابت کردیا : مریم اورنگزیب

قرض لینے پر قائم

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے قائم کردہ قومی قرض لینے پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ نے انہیں جھوٹا ثابت کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے قرض کمشن کو کوئی کرپشن اور فراڈ نہ ملنے پر بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں قومی قرض لینے پر تحقیقاتی کمیشن بننے پر کہا تھا کہ عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آج یقین ہوگیا، آپ کے قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم فارن فنڈنگ اور 23 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے آپ کی چوری، بجلی اور گیس کے بلوں پر ڈاکے، دوائیوں کی قیمت میں اضافے اور ایک سال میں اپنی نالائق حکومت کے تاریخی قرض لینے پر بھی کمشن قائم کرنے کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے ملک پر چڑھے قرضوں پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا

ترجمان نے کہا کہ ان تحقیقات پر قوم کا جو پیسہ خرچ ہوا، اس کی تفصیل بتائیں؟ یہ پیسہ کس نے لیا اور کس کی جیب میں گیا؟ آپ کے جھوٹ سے ملک اور قوم کا جونقصان ہوا اس کا ازالہ کون کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ڈالر کی قیمت بڑھانے سے رقم کس کی جیب میں گئی، تاریخی نالائقی، جھوٹ اور کرپشن، پشاور میٹرو کے تاریخی ایک ارب کے کھڈوں پر اور علیمہ باجی، جہانگیر ترین کو این آر او دینے پر بھی کمشن بننا چاہیے۔

متعلقہ خبریں