جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اشرف

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اداکار اشرف راہی کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی 42 ویں برسی

اسٹیج، ٹی وی اور فلم اداکار اشرف راہی نے درجنوں اسٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموٕں میں کام کیا اور وہ مزاح میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔

اشرف راہی نے اسٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، مس رانگ کال، منڈے نا سمجھو، ماہی مینوں چھلا پوا دے کے علاوہ پنڈ دی کڑی اور مجاجن جیسی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے۔

متعلقہ خبریں