جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف پاپ گلوکار کو انکی اہلیہ نے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

قتل

کیف: یوکرائن کے معروف پاپ سنگر اینڈی کارٹ رائٹ کو ان کی بیوی نے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے اور پھر ان ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھو کر فریج میں رکھ دیا۔

یوکرائن کے معروف گلوکار 30 سالہ اینڈی کارٹ رائٹ کو اُن کی اہلیہ مرینہ نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ 36 سالہ مرینہ نے شوہر کی لاش کو چاقو سے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کیا، واشنگ مشین میں دھویا اور پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں فائرنگ سے گلوکارہ ریشم خان کا قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش ٹکڑوں میں فریج سے ملی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کس نے کیا ہے۔

گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا وبا کے باعث گلوکار ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور منشیات کا بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اینڈی کارٹ رائٹ کے مداحوں کو منشیات کے باعث ہلاکت پر افسوس ہوتا، اس شرمندگی سے بچنے کیلیے لاش کے 4 روز تک ٹکڑے ٹکڑے کیے، انہیں دھویا، نمک چھڑکا اور تھیلوں میں سی کر فریج میں رکھ دیا جب کہ لوگوں کو بتایا کہ گلوکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں