مارشل آرٹ کے بادشاہ بروس لی کی 79 ویں سالگرہ

بروس لی کی سالگرہ

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے مداح آج ان کی 79ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

27 نومبر 1940 کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔

انہوں نے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بروس لی نے فلمی دنیا میں ہانگ کانگ کا مارشل آرٹ متعارف کروایا تھا، انہوں نے ہدایت کاری، اداکاری اور مارشل آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر سے منوایا اور آج بھی بروس لی کو مارشل آرٹ کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ اداکار کی شوٹنگ کے دوران موت واقع

بروس لی کا انتقال 32 سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا، آج بھی مداح ان کی کچھ بہترین فلموں کو یاد کرتے ہیں جس میں ” انٹر دی ڈریگن “، ” فسٹ آف فیوری” سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔