اسلام آباد : شہباز شریف نے بریگیڈیئر مصطفی برکی کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفی برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر غمزدہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ اس مٹی کے بہادر بیٹوں نے دشمن طاقتوں سے ملک کو بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے نظریہ کے خلاف ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔