جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مروہ زیادتی اور قتل کیس: گرفتار ملزمان 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مروہ

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ننھی مروہ زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو چھبیس ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے پانچ سالہ بچی مروہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ ملزم عبداللہ نے بچی مروا کو لاش کو کچراکنڈی میں پھینکی تھی۔ ملزم عبداللہ کی نشاندھی پر جائے وقوعہ کی نشاندہی کی گئی۔ ملزمان کا ڈی این ای ٹیسٹ کروانا ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جب تک کیس کا چالان نہیں ہوتا کیسی کو رہا نہیں کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو چھبیس ستمبر تک ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں