جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مروہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوگئے

ملزمان

کراچی: ننھی مروہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوگئے پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مروہ قتل کیس کے ساتھ ساتھ دو اور کیسز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کراچی میں قتل ہونے والے پانچ سالہ ننھی مروہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈی آئی جی ایسٹ کراچی نعمان صدیقی نے کہا مروہ کیس میں ملوث ملزمان کو گررفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے فیض محمد عرف فیضو اور عبداللہ افغانی کی گرفتاری ظاہر کردی۔

جرگہ کمیٹی کے فوکل پرسن نے کہا کہ ہم ایسٹ پولیس کراچی کی بہتر کارروائی سے مطمئن ہیں، ججز اور میڈیا پرسن نے بھی ملزمان کو کیفیر کردار تک پہنچانے میں بھر پور ساتھ دیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے کہا مروہ کیس کے ساتھ ساتھ مزید دو کیس میں بھی کامیابی حاصل کی، بڑھتے ھوئے اغواء اور جنسی ذیادتی کے واقعیات کی روک تھام کے لئیے لاء اینڈ فارسیسز متحرک ہیں۔

متعلقہ خبریں