جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم اورنگزیب کا 16 اکتوبر کو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

گوجرانوالہ جلسہ

‎لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 16 اکتوبر کو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ ‎عمران صاحب ووٹ کو عزت دو، تحریک کو کنٹینر نہیں روک سکتے۔ ‎جتنا چاہیں، پولیس گردی کنٹینر گردی کریں 16 اکتوبر کا گوجرانوالہ جلسہ تو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، 16 اکتوبر کا جلسہ ہوگا : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب گرفتار کریں یا کنٹینرز کے پیچھے چھپیں، ‎آٹا، چینی، گیس بجلی کے ستائے عوام کو کنٹینر نہیں روک سکتے، عوام چوروں کا ہر کنٹینر عبور کرے گی۔

‎کرائے کے ترجمان جتنا چاہیں ماتم کریں، ‎عمران صاحب گھر جانے کی تیار ی کریں، ‎ضلعی انتظامیہ، افسران بدلیں، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا۔

متعلقہ خبریں