جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج

سوالات

اسلام آباد : مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ قومی مفادات کے ساتھ یہ گھناؤنا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔ معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا، پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا، 95 لاکھ لوگوں کو بے روزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دینے والا اب اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کو توڑنے والا آئین شکن، عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا، کشمیر فروش، توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرے گا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا چور ان سوالات کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں۔

متعلقہ خبریں