جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سسیلئن مافیا آپ ہیں جس نے جج صاحب کو دھمکا کر بے گُنا کو جیل میں ڈال دیا : مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سسیلئن مافیا آپ ہیں، جس نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی اور بے گناہ کے ساتھ ظلم کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! سسیلئن مافیا آپ ہیں جس نے جج صاحب کو دھمکا کر اور سازش کر کے بے گُنا کو جیل میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب! سسیلئن مافیا آپ ہیں جس نے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا، سسیلئن مافیا کے سردار آپ ہیں جو دھوکہ دیتا ہے، سازش کرتا ہے، ظلم کرتا ہے۔ سسیلئن مافیا آپ ہیں، جس نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی اور بے گناہ کے ساتھ ظلم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب! سسیلئن مافیا آپ ہیں، جس بے اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں کو در بدر چھوڑ دیا، جس نے غریب عوام کے منہ سے روٹی اور روزگار چھین لیا، جس نے ملک کو منی لانڈرنگ کے ملک دشمن ایجنڈے پہ عمل کر کے تباہ کیا۔ جس نے جو 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا۔

متعلقہ خبریں