جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم اورنگزیب کا الیکشن کمیشن سے وفاقی وزرا کو سزا دینے کا مطالبہ

مریم

اسلام آباد: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزرا کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پہ الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے ارکان کو اکسانے پر وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر کریں: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر الزامات پر الزامات لگائے جارہے ہیں، ارکان کو بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے، الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت وزرا کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ادارے پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر وہ تعاون نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا: شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس کی پیداوار حکومت اور وزرا چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں، عمران صاحب فارن فنڈنگ سے نجات کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، کیس میں مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں