جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم سے پمز اسپتال کے لیئے اضافی وینٹیلیٹرز دینے کا مطالبہ

اضافی وینٹیلیٹرز دینے

لاہور : مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم سے اسلام آباد کے پمز اسپتال کے لیئے 12 اضافی وینٹیلیٹرز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف سے توجہ ہٹ گئی ہو تو پمز میں فی الفور 12 اضافی وینٹیلیٹرز کے مانیٹرز اور اِنفیوژن پمپس بھی فراہم کردیں۔ اسلام آباد میں کورونا متاثرین ہر روز بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : اسلام آباد کے اسپتالوں میں کوئی انتظام نہیں، جو وینٹیلٹر آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟ مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ابھی تک 77 وینٹیلیٹرز کا پتہ نہیں، کچھ وینٹیلیٹرز پولی کلینک بجھوا دیں، جہاں کورونا مریضوں کا بُرا حال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام لینے سے فرصت مل گئی ہو تو فیڈرل گورنمنٹ اسپتال کورونا کے لئے تیار کرائیں اور پولی کلینک میں مستقل ای ڈی لگائیں۔ ڈی جی ہیلتھ کو فل چارج دیا جائے۔

متعلقہ خبریں