عمران صاحب! آپ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز فوبیا کا شکار ہیں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کے نیب کورٹ پہنچنے سے پہلے نہتے کارکنوں کو گرفتار کرنا، خوف نہیں تو اور کیا ہے؟ آج رات نیند نہیں آئی ہوگی کہ صبح مریم نواز نے اسلام آباد آنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! آپ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف فوبیا کا شکار ہیں، مریم نواز کے نیب کورٹ پہنچنے سے پہلے نہتے کارکنوں کو گرفتار کرنا، خوف نہیں تو اور کیا ہے؟ آج رات نیند نہیں آئی ہوگی کہ صبح مریم نواز نے اسلام آباد آنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب! نہتے کارکنوں کو گرفتار کرنا آپ کی آمرانہ اور فسطائی سوچ کی عکاسں ہے، مریم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، پوری حکومت خوف سے سے تھر تھر کانپ رہی ہے۔ آپ پر اصلی کارکنوں اور عوام کی طاقت کا خوف طاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔