جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان، نواز شریف سے فون پر بات کرلیں، اچھا مشورہ مل جائے گا : مریم اورنگزیب

اچھا مشورہ

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عالمی وباء میں بھی سیاست سے باز نہیں آرہی، وزیر اعظم نوازشریف سے بات کرلیں وہ بڑے لیڈر ہیں وزیراعظم کو کوئی اچھا مشورہ دے دیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عالمی وباء میں بھی سیاست سے باز نہیں آرہی ہے۔ قوم وزیراعظم سے مسئلے کا حل مانگ رہی ہے۔ وزیر اعظم لاک ڈاؤن کے دوران عوام سے مدد مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بتائیں کہ شہباز شریف نے کون سا سیاسی بیان دیا ہے۔ اس وقت اپوزیشن قومی مفاد کی بات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے کرنا کیا ہے۔ اس وقت پھر مشورہ ہے کہ عمران خان فون پر ہی سہی نوازشریف سے بات کرلیں وہ بڑے لیڈر ہیں وزیراعظم کو کوئی اچھا مشورہ دے دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ قوم پر رحم کرے، موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں نارمل حالات کنٹرول میں نہیں آرہے تھے، اب عالمی وباء میں ہم سب کا اللہ ہی حافظ ہے۔

متعلقہ خبریں