جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری کردیا گیا

ایون فیلڈ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز چار سال بعد ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے فیصلے سے ریلیف حاصل کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی آڈیو لیک پر دنگ رہ گئی : ڈاکٹر یاسمین راشد

بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 2018 میں عام انتخابات سے قبل مریم نواز کو آٹھ سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں