جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حادثے کا شکار مریم نواز کی بیٹی گھر منتقل

حادثے کا شکار

گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کو گھر منتقل کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔

مہر النساء کے سر میں چوٹ آئی تھی اور اسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی

مریم نواز کی بڑی بیٹی حادثے شکار، آئی سی یو منتقل

لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مہرالنساء کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں