جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم نواز نے 10 ارب روپے اپنے من پسند چینلز کو دیے تھے: فواد چودھری

مریم نواز نے

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے 10 ارب روپے اپنے من پسند چینلز کو دیے تھے، مریم نواز نے بدنام زمانہ میڈیا سیل کی سربراہی کیا اعتراف کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں وزیر اعظم ہاؤس میں ایک میڈیا سیل بنایا گیا تھا، میڈیا سیل کے ذریعے صحافیوں کو پیسے تقسیم کیے گئے، مریم نواز نے 10ارب روپے اپنے من پسند چینلز کو دیے تھے، مریم نواز نے بدنام زمانہ میڈیا سیل کی سربراہی کیا اعتراف کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب تک کے اشتہارات صرف اسلام آباد میں تقسیم کیے گئے، مخالفت کرنے والے صحافیوں اور گروپس کو سزائیں دی گئیں، ن لیگ دور میں 5سے 8 ارب روپے پنجاب حکومت کی جانب سے تقسیم کیے گئے، پرائیویٹ شخص کی جانب سے اتنی رقم کی تقسیم جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس ثاقب نثار کو بتانا پڑے گا کہ کس نے ان سے کہا عمران خان کو لانا ہے؟ مریم نواز

دوسری جانب حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا رونا رونے والوں نے اربوں روپے میڈیا کو خاموش کرنے کیلئے خرچ کیے، وزارت اطلاعات نے تمام صوبوں سے حساب منگوایا ہے، اشتہارات کے علاوہ بھی کئی حربے استعمال کیے گئے، آج بھی کچھ چینلز مریم نواز کو یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چینلز کے پروگرام میں بحران ختم ہوکر نہیں دے رہا، مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں صحافیوں میں پلاٹ بھی تقسیم کیے، جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو بھی اسی میڈیا سیل کی کارکردگی لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں