جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم نواز کا علم، عقل اور کتاب سے دور تک تعلق نہیں : فواد چوہدری

مریم نواز کا علم،

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علم، عقل اور کتاب سے دور تک تعلق نہیں، آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کام کیا نہ ہی کوئی کتاب پڑھی۔ مریم نواز کا علم، عقل اور کتاب سے دور تک تعلق نہیں۔ مریم نواز کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں جو محب وطن ہوتا ہے اسے غدار کا لقب دیا جاتا ہے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ مریم نواز کی سی وی یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے گھر میں پیدا ہوئیں۔ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں؟

متعلقہ خبریں