جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 23 دسمبر کو ہوگی

ای سی ایل

لاہور: مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق وزارت قانون نے تجاویز مرتب کر لیں، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی دوسری درخواست پر سماعت 23 دسمبر کو ہوگی۔

مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے پہلے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت نے معاملہ حکومت پر ڈال دیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پرغور کیا گیا مگر حکمران جماعت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھرپور مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ایک اور درخواست دائر

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کر دی۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق تجاویز مرتب کر لی گئیں، ترجمان وزارت قانون کے مطابق اس حوالے سے منگل کو کابینہ کے اجلاس میں تجاویز پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر کابینہ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے عدالت کا دروازہ ایک بار پھر کھٹکھٹایا ہے، مریم نواز کی لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت 23دسمبر کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں درخواست کی سماعت 2رکنی بنچ کرے گا۔

متعلقہ خبریں