جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مریم نواز کی پریس کانفرنس فرمائشی تقریر تھی: شہزاد اکبر

مریم

اسلام آباد: معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس فرمائشی تقریر تھی، انہوں نے تسلیم کرلیا کہ ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شواہد دیکھ کر شہباز شریف کہ ضمانت منسوخ کی، عوام کو نظر آرہا ہے کہ آپکو عدالت سے ریلیف نہیں ملا۔ آپکو انہی عدالتوں سے ریلیف ملا اور اب سزا ہوئی تو کیوں قبول نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ‏اثاثوں کے ذرائع بتادیے جائیں تو کیس ختم ہوجاتا ہے: شبلی فراز

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نیب کا کیس شہباز شریف اور انکے گینگ کے بارے میں ہے، ‏پچھلے6 ماہ میں شہبازشریف کتنی بارگلگت گئے، کتنی بار وہاں خطاب کیا؟ ‏ن لیگ پنجاب کے ریجنل حصے کی پارٹی ہے گلگت بلتستان الیکشن سے انہیں کیا لینا دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں احتساب و انصاف ہوتا تو عاصم باجوہ گرفتار ہوتے: مریم نواز

معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ‏مریم اورنگزیب کرائے کے ترجمان کی طرح رٹی رٹائی تقریر کرکے چلی گئیں، ‏مریم اورنگزیب سے کہتا ہوں ان پر توہین عدالت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سے رابطہ دس بار ہوتا ہے انشااللہ اے پی سی کو خود لیڈ کریں گے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس فرمائشی تقریر تھی، نہ ہی گرمی تھی، نہ جذبہ نہ وہ دھار، ‏مریم نواز نے مسلم لیگ ن سے شہباز شریف کی سیاست کا خاتمہ کردیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس ان کے چچا کے خلاف چارج شیٹ تھی۔ مریم نواز نے تسلیم کرلیا کہ ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں