حکومت اپنی دشمن خود ہے : مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ کی رہنماء مریم نواز نے حکومت کو، خود کا دشمن قرار دے دیا۔

مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کسی دشمن ،اپوزیشن کی ضرورت نہیں، یہ اپنے آپ کی خود دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب جھوٹ ختم ہو گئے ہیں، جمہوریت، پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کے اصولوں پر ملک کو چلنا ہے۔