جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مریم نواز مفرور باپ کو ساتھ لے کر آئے : فیاض الحسن چوہان

مفرور باپ کو ساتھ

لاہور : ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر کی سیاست اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ چل رہی ہے، انہیں چاہیے کہ مفرور باپ کو ساتھ لے کر آئے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی لندن روانگی پرردعمل میں کہا کہ بیگم صفدر کے مصنوعی ناخن تو پاکستان میں بھی لگ سکتے تھے۔ لندن جانا اس لئے ضروری ہوا کہ مصنوعی جلد میں لندن کے ڈاکٹروں کا ثانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی لندن روانہ، تین سال بعد والد سے ملاقات ہوگی

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر کی سیاست اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ وہ جتنی توجہ اپنی جلد کو دیتی ہے اتنی عوام کو دی ہوتی تو عوام کے حلات مختلف ہوتے۔  ان کو چاہیئے کہ پائے کھلانے کے بہانے مفرور باپ کو ساتھ لے کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے لانگ مارچ کا انقلاب قریب آ رہا یہ لندن کی بلوں میں جا کر چھپ رہے ہیں۔ جہاں مرضی چھپ جائے عوام کی آنکھ اسے ڈھونڈ لے گی۔

متعلقہ خبریں