نوازشریف نے کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا : مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق مریم نواز نے کہا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی۔ اب چیئرمین سینیٹ کے لئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی ہے۔ نواز شریف سب کو ساتھ لیکر چلنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘‘تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب، ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف’’۔